اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کی جانب سے عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی سزا کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی۔دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔ سپریم کورٹ نے عدالت برخاستگی تک ن لیگی رہنما سزاسنائی تھی اور ان کو 5 سال کے لئے الیکشن لڑنے سے بھی نااہل قرار دیدیا تھا۔
دانیال عزیز
دانیال عزیز نے توہین عدالت سزا کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کر دی
Aug 05, 2018