کوپن ہیگن (صباح نیوز) ڈنمارک میں نقاب پہننے پر خاتون کو پہلی بار جرمانہ کر دیا گیا، 28 سالہ خاتون کو نقاب کر کے شاپنگ مال جانے پر ساڑھے 19ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے ماہِ مئی میں عوامی مقامات پر مسلمان خواتین کے پورے چہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا جس پر یکم اگست سے اطلاق ہو گیا۔ خواتین نے کہا کہ وہ حق کے لیے لڑیں گی اورنقاب نہیں اتاریں گی۔ اس قانون کی پہلی بارخلاف ورزی پر ایک ہزار ڈینش کراو¿ن یعنی 120پاو¿نڈ جرمانہ طے کیا گیا جبکہ کسی بھی خاتون کی جانب سے چوتھی بار خلاف ورزی کرنے پر 10ہزار ڈینش کراو¿ن تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔
جرمانہ