مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 6 نوجوان شہید کر دیئے‘ مظاہرین پر فائرنگ‘25 زخمی

Aug 05, 2018

سرینگر+اسلام آباد (اے این این‘ نیٹ نیوز ‘نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جعلی مقابلے جاری ،مزید6کشمیری شہید،دو فوجی ہلاک،مظاہرین پر فائرنگ سے 25زخمی ہوگئے۔بارہمولہ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے دونوں نوجوانوں کوآبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اننت ناگ میں گرینیڈ دھماکہ و فائرنگ سے 2اہلکار زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج کے مطابق ضلع شوپیاں کے گاو¿ں کلورا میں مبینہ مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران علاقے میں چھپے جنگجوو¿ں نے فائر کھول دیا جس کی زد میں آکر چار بھارتی فوجی زخمی ہو گئے جن میں سے دو بعد میں دم توڑ گئے جبکہ 5 نوجوان شہید ہوگئے۔ جھڑپ رات بھر جاری رہی ۔وادی میں پولیس حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا اور بھارتی فورسز پر پتھراو¿ کیا جس کے جواب میں فورسز نے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 20سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں فورسز کے ہاتھوں مارے گئے جنگجوو¿ں کی تعداد9ہو گئی ہے ۔اس سے قبل دو نوجوان بارہمولہ اور دو کپواڑہ میں شہید ہو ئے تھے۔مقامی لوگوں نے شوپیاں کے کلورا علاقے میں ہونے والے واقعہ کو جعلی مقابلہ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بھارتی فوج پہلے سے حراست میں لئے گئے نوجوانوں کو شہید کرنے کےلئے مقابلوں کا ڈرامہ رچا رہی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی فوج نے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی جس میں ایک طالب علم سمیت کم از کم25افراد زخمی ہوئے ہیں،20زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ 5شدید زخمیوں کو سرینگر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک کو کندھے پر گولی لگی جبکہ دیگر 4 پیلٹ گن کا نشانہ بنے۔بھارتی فورسز نے مارے گئے نوجوانوں کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔پولیس کے مطابق مارے گئے جنگجوو¿ں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا۔جن میں سے ایک کی شناخت عمر نذیر ولد نذیر احمد ملک ساکن ملک گنڈ کے بطور کی ہے۔عمر نذیر 11اپریل 2017کو جنگجوﺅں کی صف میں شامل ہوا تھا اور وہ لشکر طیبہ کا ضلع کمانڈر تھا۔واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جس کے باعث کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند جبکہ انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل کر دی گئی۔دریں اثناءگزشتہ روز بارہمولہ کی تحصیل سوپور میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے دوسرے نوجوان کی شناخت ریاض احمدڈاردونوں نوجوانوں کو ہزاروں سوگوران کی موجودگی میں ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔شہداءکی تدفین کے بعد مختلف علاقوں میں لوگوں نے احتجاج کیا اور ریلیاں نکالیں ۔اس دوران مشتعل افراد نے بھارتی فورسز کے اہلکاروں کو پتھراو¿ کا بھی نشانہ بنایا۔دریں اثناءسرحدی ضلع کپوارہ کے خمریال علاقہ میں2 جنگجوﺅں کی ہلاکت پر مکمل ہڑتال کے دوران کئی مقامات پر تشدد احتجاج کیا گیا۔ ضلع کپوارہ میں ہڑتال رہی اس دوران کلاروس لولاب میں مظاہرین پر گولی چلائی گئی جس میں نویں جماعت کا ایک طالب علم زخمی ہوا۔دریں اثناء بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے صدر ہسپتال سرینگر سے لشکرطیبہ جنگجو نوید جٹ کے فرار ہونے کے معاملے پر 6افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی ہے ۔قومی ایجنسی کے ایک بیان کے مطابق پاکستانی جنگجو نوید جٹ کو چھڑوانے کی سازش سنٹر جیل میں رچائی گئی ۔کل جماعتی حریت کانفرنس ”گ“ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے معرکہ کپواڑہ اور سوپور میں شہید ہوئے مجاہدین کو شاندار الفاظ مین خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں نے اپنے گرم گرم لہو سے اس مقدس تحریک کو سینچا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں حریت راہنما نے اس تاریخی حقیقت کو دہراتے ہئے کہا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کے فوجی اور جبری قبضے کے نتیجے میں آج تک ایک حل طلب مسئلے کی صورت میں نہ صرف جنوبی ایشیاءبلکہ امن عالم کے لئے بھی ایک سنگین خطرہ بنا ہوا ہے ۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنرزیدرعدالحسین نے کہاہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کانوٹس لیناچاہیے۔اقوام متحدہ میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کی جانب سے چھروں والی گنوں کے استعمال سے چھ ہزارافرادمتاثرہوئے۔مقبوضہ علاقے میں وحشیانہ مظالم کواجاگرنہ کرنے پرمیڈیاپرنقطہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگرنئی دہلی یاممبئی میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کومظالم کانشانہ بنایا جاتاتواسے اخبارات کے پہلے صفحے کی سرخی بنایاجاتا۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے کشمیر کے حوالے سے عالمی ادارے کی چودہ جون کی انسانی حقوق کی رپورٹ کادفاع کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں قتل وغارت کی عالمی تحقیقات پر زوردیا۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کوحقائق کاپتہ چلانے سے روکنے کیلئے کشمیر کے دورے کی اجازت نہیں دی گئی۔پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔قانون 35 اے کے حق میں مقبوضہ کشمیر میں آج سے دو روزہ ہڑتال شروع ہوگی۔ علی گیلانی، یاسین ملک اور میرواعظ نے کہانوجوانوں کو چن چن کر مارنے کی پالیسی ترک کی جائے۔

کشمیر

مزیدخبریں