ڈاکٹرز کا آرام کرنیکا مشورہ نظرانداز، فضل الرحمن آج دھاندلی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرینگے

Aug 05, 2018

اسلام آباد(صباح نیوز)متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان نے دل کے عارضہ سے متعلق ڈاکٹرز کے 15روزہ آرام کے مشورے کو نظرانداز کر دیا۔ آج صوبہ خیبر پی کے میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور 8اگست کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے دھرنے کی تیاریوں کی ہدایات جاری کریں گے۔ متحدہ مجلس عمل کے صدر نے گزشتہ روز دل میں تکلیف پر راولپنڈی امراض قلب انسٹی ٹیوٹ سے اپنا معائنہ کرایا تھادل کے ساتھ والی شریان میں مسئلہ کی نشاندہی ہوئی تھی جس پر ان کی فوری سی ٹی انجیو کی گئی اور دل کے معالجین نے مولانافضل الرحمان کو 15روزہ آرام کا مشورہ دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹروں کی ہدایات کو نظر انداز کردیا اور اپنی سیاسی اور انتخابی دھاندلی کے خلاف سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹرز/ مشورہ

مزیدخبریں