سرینگر(اے این این ) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارت کے رکن پارلیمنٹ صدر نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ کے گھر کار سمیت گھسنے والے غیر مسلح شخص کو سیکورٹی فورسز نے گولی مار دی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح جموں کے علاقے بھٹنڈی میں ایک کار سوار شخص سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر اور صدر نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ کے گھر میں گاڑی سمیت گھس گیا اور گھر کی دوسری منزل تک پہنچ گیا تاہم رہائش گاہ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اسے گولی مار دی۔پولیس کے مطابق مارے جانے والے کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی جس کی نعش قبضے میں لے لی گئی ہے ۔عمر عبداللہ نے ایک ٹوئٹ میں واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہمیں اس واقعہ کا علم ہے ۔
فاروق عبداللہ