لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں میوزک کا پروگرام پیش کیا گیا جس میں ملک کے نامور گلوکارانور رفیع نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن (ر)عطا محمد خان کاکہناتھاکہ موسیقی کی ترقی وترویج کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔یہ پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ہم ادب وثقافت میں اپنے عظیم ورثے کو آگے بڑھانے میں کوئی کسر اُٹھانہیں رکھیں گے۔موسیقی کے پروگرامز عوام کی پسند اور اپنی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیئے جاتے ہیںجس سے ایک طرف لوگوں کو سستی تفریح میسر آتی ہے تو دوسری طرف فوک موسیقی کے فروغ میں مدد ملتی ہے۔انکاکہناتھا ادب وثقافت انسانی زندگی کا آئینہ دار ہوتی ہے۔ یہ ہمارے جذبوں اور احساسات کی عکاسی کرتی ہیں۔ لاہورآرٹس کونسل آئے روز طرح طرح کے ادبی و ثقافتی پروگرام ترتیب دیتی ہے ۔