اشانت شرما کو انگلش بلے باز کو غلط اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بھارتی فاسٹ بائولر اشانت شرما کے کھاتے میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ داخل کردیا گیا ۔ انہوں نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ دوران انگلش بلے باز ڈیوڈ میلان کو آئوٹ کرنے پر غلط اشارہ کیا تھا جس کا میچ ریفری نے نوٹس لیا تھا ۔ وہ آئی سی سی کو ڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس کی وجہ سے ان کے کھاتے میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ جمع کردیا گیا ہے ۔ اشانت شرما نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سزاکو تسلیم کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن