دوستانہ فٹبال میچ ‘عراق نے فلسطین کو دو صفر سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فٹ بال کے دوستانہ میچ میں عراق نے فلسطین کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا ۔ گروپ ڈی کے کھیلے جانے والے میچ میں فلسطینی شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور قومی پرچم لہرایا ۔یروشلم کے قریب الرام کے فیصل الحسینی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی گئی ۔ عراق کی طرف سے یونس محمود نے کھیل کے 48ویں منٹ میں پہلا گول کیا ۔ احمد یاسین غنی نے کھیل کے 88ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے جیت پر مہر ثبت کر دی ۔ عراق نے میچ دو صفر سے اپنے نام کرلیا ۔

ای پیپر دی نیشن