لندن(اے پی پی)برطانیہ میں پی ایچ ڈی کے سعودی سکالر ڈاکٹر خالد السھلی نے دل میں خون جمنے کے اسباب کی نشاندہی کردی۔السھلی سعودی وزارت داخلہ کے ماتحت طبی خدمات پیش کرنے والے ادارے کے عہدیدار ہیں اور ان دنوں پی ایچ ڈی کیلئے برطانیہ میںہیں۔ انہوں نے اپنا مقالہ تیار کرتے وقت پہلی بار دل میں خون جمنے کے اسباب کی نشاندہی کی۔