نئی دہلی(آئی این پی)چین نے ڈوکلام کے علاقے میں بھارتی سرحد کے قریب دفاعی تنصیبات کی تعمیر شروع کردی ہے۔ ان تعمیرات کا آغاز بارہ کلو میٹر سڑک کی تعمیر کے ساتھ مارچ سے کیا گیا تھا۔بھارت سرکاری طور پر اس علاقے کو ڈوکالا کے نام سے پکارتا ہے،یہ تعمیرات چین کے بھارتی سرحد کے ساتھ اگلے فوجی اڈے یاٹونگ میں ہورہی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی فوج نے یہاں پانچ شیڈ ،90فوجی ٹینٹ نصب کردیے ہیںجبکہ 30بھاری گاڑیاں پہنچا دی ہیں۔چین ڈوکلام کو اپنے سڑکوں کے باقی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے لیے یہاں کام کررہا ہے۔ چین کا دعویٰ ہے کہ یہ اس کا اپنا علاقہ ہے ۔اس لیے وہ کسی بین الاقوامی قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کررہا۔چینی تعمیرات میرگ لاء کے علاقے میں ہورہی ہے۔ یاد رہے کہ اگست 2018میں چینی اور بھارتی فوجی دستوں کے درمیان اسی علاقے میں جھڑپیں ہوئی تھیں۔تاہم بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے بعد صورتحال جوں کی توں رکھی گئی۔
چین نے بھارتی سرحد کے قریب سڑک کی تعمیر شر وع کردی
Aug 05, 2018