مقبول سیاسی قیادت کو سازش کے تحت پارلیمنٹ سے باہر رکھا گیا: سیٹھ حنیف، سیٹھ مختار

Aug 05, 2018

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر سیٹھ محمد حنیف اورضلعی سنئیر نائب صدر تاجر ونگ سیٹھ مختار احمد نے کہا ہے کہ ملک کے کونے کونے سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ حالیہ انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی مگر الیکشن کمیشن کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کی بجائے ایک ہی رٹ لگا رکھی ہے کہ انتخابات شفاف ہوئے ، الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے کے باوجود الیکشن کمیشن کی طرف سے اپنی غلطی ماننے کی بجائے ہٹ دھرمی کی انتہا کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت ملک کے متعدد پاپولر سیاسی رہنمائوں کو انتخابی دھاندلی کے ذریعے پارلیمانی سیاست سے آئوٹ کیا گیا ۔

مزیدخبریں