شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)حالیہ انتخابات میں حلقہ پی پی 139سے آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے امیدوار حاجی محمد افضل ورک آف وزیراورکاںنے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام نے ووٹ کے آئینی حق کا استعمال کرکے جن امیداروں کو منتخب کیا ہے ان کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے اور اسمبلیوں کی تشکیل میں کوئی رکاوٹ ڈالی نہیں جانی چاہئے،عوام کو سیاسی صورتحال کے باعث لاحق تشویش کا خاتمہ جلد سے جلد ممکن بنایا جائے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں تشکیل دیکر اسمبلیاں آباد کی جائیں۔