شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین رانا آصف محمود آف سیکھم نے کہا ہے کہ عوام نے حالیہ انتخابات میں مینڈیٹ مسلم لیگ (ن) کو دیا جسے چوری کیا گیا جس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے یہ ناقابل معافی جرم ہے جس کے مرتکب عناصر کو اپنے کئے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ہم جمہوری عمل متاثر کرنے کے حق میں نہیں مگر جو بدترین دھاندلی انتخابات میں کی گئی وہ عوام کے ووٹ کی کھلی توہین ہے۔
مسلم لیگ ن کا مینڈیٹ چوری کیا گیا خاموش نہیں بیٹھیں گے: رانا آصف
Aug 05, 2018