شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے شکست خوردہ رہنما دھاندلی کا شور مچا کر اپنی بدترین شکست کی خفت مٹانا چاہتے ہیں چالیس سال سے اقتدار سے چمٹے رہنے والے مولانا فضل الرحمن نے عوام کی بھلائی اور ملکی ترقی کیلئے کوئی ایسی ایک بھی خدمت سرانجام نہیں دی جسے انکا کریڈٹ خیال کیا جائے کس منہ سے یہ خود کو قوم کا رہبر اور رہنما بیان کرتے ہیں، عوام نے انکی جماعت کے ان امیدواروں کو ووٹ دیئے جنہیں وہ دوبارہ خدمت کا موقع دینا چاہتے تھے مگر مولانا کو یکسر مسترد کیا کیونکہ قوم انکے قول و فعل کے تضاد سے بیزار ہوچکی ہے۔
اپوزیشن جماعتیںدھاندلی کاشور مچا کر شکست کی خفت مٹانا چاہتی ہیں: پیر ارشد ہاشمی
Aug 05, 2018