شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ایم پی اے میاں عبدالرئوف نے کہا ہے کہ کل تک عمران خان نے جنہیں چور اور ڈاکو کہا آج اقتدار کی خاطر انہیں قبول کرکے اپنے غیر نظریاتی ہونے کا ثبوت دے دیا اقتدار کی ہوس میں پی ٹی آئی وہ باتیں بھی بھول گئی جن کے نام پر عوام سے ووٹ لیا ہے ، پاکستان کے عوام جمہوری سوچ رکھتے ہیں جن کے مینڈیٹ کو تبدیل کرنے کی کوئی ساز ش قابل قبول نہیں عوام ایسے عناصر کا بھرپورمحاسبہ کریں گے جنہوں نے جمہوری عمل کے خلاف سازش کی، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے ہیں اور واضح شفاف مینڈیٹ کے تحت انشاء اللہ پنجاب کی اکثریتی جماعت ہونے کے ناطے حکومت بھی ضرور بنائیں گے۔