تحریک انصاف مرکز اورصوبوں میں حکومت بنائے گی: میاں خالد

Aug 05, 2018

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی میاں خالد محمودنے کہاہے کہ کل تک پیپلزپارٹی اور نواز لیگ ایک دوسرے کو ملک دشمن اور غدار قرار دیکر کبھی بھی ایک ساتھ نہ چلنے کے بلند وبانگ دعوے اور وعدے کرنے کیساتھ ایک دوسرے کو طعنے دے رہے تھے آج ان کو کس نے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے تحریک انصاف کی حکومت کو ناکام بنانے کا ٹاسک دیکر میدان میں اتار دیا مگر یہ اپنے مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکیںگے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سیاست کا مرکز ومحور کسی سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنا نہیں بلکہ وہ صرف اور صرف ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر اس کو پائوں پر کھڑا کرنے کیساتھ عوام کو ریلیف دینا ہے پیپلزپارٹی اور نواز لیگ نے میثاق جمہوریت کو ’’مذاق جمہوریت‘‘ بنادیا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں تیمو ر خالد ،امجد علی گادھی ، ڈاکٹر خالد محمود، حکیم گلزار محمود، نوید احمد بٹ ، منظور آصف ورک ،شاہد اقبال گجر، مبشر چودھری ، میاں طاہر عباس ،مصطفی خان سمیت دیگرموجودتھے۔ انہوں نے کہاکہ ان شاء اللہ مرکز اور صوبہ میں پی ٹی آئی کی حکومتیں بنائیگی اپوزیشن کے تمام عزائم دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔قصورسے نامہ نگارکے مطابق مختلف جگہوں پر پارکنگ سٹینڈوںکی بولیاں لگائی گئیں جس میں صرف نوازنے کی خاطر میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہیںاور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور زیادہ بولی لگنے کے باوجود کم ریٹ پر ٹھیکے دیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں