عوام نے مسلم لیگ ن کی بھر پور حمایت کی: پیر اشرف رسول

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما و نومنتخب ایم پی اے پیر سید اشرف رسول نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو پنجاب کی عوام نے اپنی بھرپور حمایت سے نواز کرمیاں محمد نواز شریف کے نظریے کی حمایت کی اور پارٹی امیدواروں کو فتح یاب کرکے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو عملی جامہ پہنایا ہے ، انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) اپنی عوامی خدمات اور ملکی تعمیر و ترقی کاعمل بھرپور انداز میں جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی اور پہلے سے بڑھ کر سیاسی جدوجہد آگے بڑھائے گی، عوام نے پولنگ ڈے پر گھروں سے نکل کر جس طرح ووٹ کاسٹ کیا اور ہمارے پارٹی امیدواروں کی فتح یابی کیلئے انکے حق میں ووٹ دیا اس پر شیخوپورہ کے عوام کے ممنون ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب میں حکومت سازی کا جو خواب دیکھ رہی ہے وہ پورا نہیں ہوگا پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن