لاہور(خبر نگار) لاہور میں صفائی کی صورتحال ابتر ہو جانے کے بعد اور شہریوں کے روزانہ ہونیوالے احتجاج نے انتظامیہ کو بھی جگا دیا۔گذشتہ روزقائم مقام ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی فرخ قیوم بٹ کی سربراہی میںایل ڈبلیو ایم سی کے وفد کی ترک کنڑیکٹرز کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ترک کمپنیوں کوادائیگیوں کے حوالے سے یقین دہانی کروائی اور آگاہ کیا کہ محکمہ فناننس نے ایل ڈبلیوایم سی کو فنڈز جاری کردئیے ہیں اور اگلے ہفتے پیر یا منگل کو ادائیئگیوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ اس ملا قات کے بعد خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کردیا اور اس آپریشن کا مقصد ان تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کرنا جہاں صورت حال ابتر تھی، یہ آپریشن رات دیر تک اور اتوار کے روز بھی جاری رہے گا۔