لاہور (پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت (پاکستان) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں مرکزی امیر پیر سلمان منیر کی صدارت میں ہوا جس میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت (پاکستان) کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبران کا سالانہ انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے تحت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت چاروں صوبوں سے 35 ممبران مرکزی مجلس شوریٰ منتخب کئے گئے جس کے تحت لیاقت بلوچ، علامہ ممتاز اعوان، علامہ زبیر احمد ظہیر، مولانا الیاس چنیوٹی، مولانااسماعیل شجاع آبادی، پیر ولی اللہ شاہ، مولانا یوسف احرار، حافظ حسین احمد، پیر سلمان منیر میاں محمد اویس، حافظ نیاز احمد بنگلانی، مولانا غلام حسین نعیمی، شعیب الرحمن قاسمی، محمد نعیم بادشاہ سلفی، وقارالحسنین نقوی، مفتی عاشق حسین، پیر الطاف الرحمن، قاضی عبدالصبور علوی، مولانا محمد اسلم ندیم، علامہ محمد شفیع شاکر، مولانا عبداللہ ربانی، مولانا حنیف حقانی، ڈاکٹر مدثر اقبال، ڈاکٹر ضیا الحق قمر، مولانا عبدالرحیم بلوچ، حافظ لطف اللہ بروہی، ڈاکٹر محمد زاہد ربانی، محمد فیصل اعوان، شیخ اصغر وحید، قاری منسوب رحیمی، پیر سید ناصر شاہ گیلانی، رحیم بخش چاچڑ، مولانا محمد اشرف گجر میاں اشرف عاصمی اور سعود اعظم صدیقی ممبرز مرکزی مجلس شوریٰ منتخب ہونے والوں میں شامل ہیں۔