لاہور (کلچرل رپورٹر) مسلح ڈاکوؤں نے ضلع بٹ گرام کے نواحی گائوں بھیڑو کے رہائشی مومن شاہ کو ساہو اڈا کے قریب نشہ آاور پانی پلاکر نقدی و قیمتی سامان اور ضروری کاغذات سے محروم کر دیا یہ بات مومن شاہ نے دفتر نوائے وقت آکر نمائندہ نوائے وقت کو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ لاری اڈے کے قریب ڈاکوؤں نے مجھے نشہ آور پانی پلایا جس کے بعد میں بے ہوش ہو گیا جب ہوش آیا تو پتہ چلا کہ ڈاکوؤں نے مجھ سے نقدی قیمتی سامان و ضروری کاغذات میں بنک کی چیک بک، بنک کا مکمل ریکارڈ پیدائش پرچی ڈومیسائل اورپلاٹ کے کاغذات تھے انہوں نے کہا کہ تھانہ شفیق آباد میں واقعہ کی رپورٹ درج کرا دی ہے۔
نوسربازوں نے نشہ آور پانی پلا کر بزرگ شہری کو لوٹ لیا، نقدی و قیمتی سامان لے گئے
Aug 05, 2018