کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ عمران خان کی اقتدار کی ہوس نے جمہوریت کو خطرے میں ڈال دیا انتخابات میں دھاندلی عمران خان کو اقتدار میں لانے کی خاطر کی گئی اس انتخابی دھاندلی میں عمران خان بھی برابر کے شریک ہیں عوامی مینڈیٹ چوڑانے والے اپنے انجام سے بچ نہیں پائیں گے جو بھی حلقہ کھلے گا اس میں پی ٹی آئی کی شکست سامنے آئے گی یہی وجہ ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے مطالبات کے باوجود متنازعہ انتخابی نتائج والے حلقوں کو کھولا نہیں جا رہا۔الیکشن کمیشن ایکشن لے ورنہ ہم اس کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔