ڈاکٹرز کو دکھی انسانیت کے جذبے سے سرشار ہونا چاہئے: عبدالحفیظ لون

Aug 05, 2018

لاہور (پ ر) ملک کے ڈاکٹروں کی اکثریت دکھی انسانیت کے جذبے سے عاری ہے انہیں مسیحا ہونا چاہئے، مسیحا بننے کی بجائے قارون کا روپ دھار لیتے ہیں شہروں سے باہر نکلتے ہی نہیںدولت کے پجاری بن جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ویلفیئر کونسل ٹوکیو راولپنڈی کے بانی و مرکزی صدر عبدالحفیظ لون جاپان والا نے کونسل کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک کے ڈاکٹر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر دور افتادہ علاقوں میں نکل جاتے ہیں اور کئی کئی سال انسانی خدمت میں گزارتے ہیں۔ ان کے اندر انسانیت کا جذبہ موجزن رہتا ہے وہ ایک مشنری جذبے سے کام کرتے ہیں ہم مسلمان ہیں ہمارے ڈاکٹروں میں یہ جذبہ زیادہ نمایاں ہونا چاہئے اور ہمیں ان کی تقلید کرنی چاہئے۔ ہمارے پیارے نبیؐ کا بھی یہی درس ہے کہ انسانیت کی خدمت کرو۔

مزیدخبریں