کاہنہ :رحمانی ینگ کونسل کا ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کافیصلہ

Aug 05, 2018

کاہنہ(نامہ نگار)رحمانی ینگ کونسل کی مرکزی کابینہ کااجلاس زیرصدارات چوہدری اکبررحمانی،سیٹھ مختاراحمدرحمانی،شاہدعلی نوشاہی ایڈووکیٹ ہوا۔ اس موقع پرچوہدری اکبررحمانی نے کہاکہ رحمانی برادری ضمنی الیکشن میں پی پی165+164سے اپنے امیدوارمیدان میں اتارے گی، چند مفادپرست لوگ سڑک پربیٹھ کربرادری کوفروخت کردیتے جبکہ ہمیں خبرتک نہیں ہوتی کہ ہماراووٹ ہی نہیں ضمیربھی فروخت کردیاجاتاہے۔شاہدعلی نے کہا کہ رحمانی ینگ کونسل کی مرکزی کابینہ کے ارکان سجاد رحمانی،اختراسماعیل ،ڈاکٹرمحمداکرام،محمدعدنان،صمیرعلی اشفاق،سیٹھ برکت علی،اشفاق احمدسلطانی،عمران علی،جاویدرحمانی،اسلم رحمانی،ارشد علی رحمانی،اکرم رحمانی نے متفقہ طورپرفیصلہ کیا کہ برادری میں امیروغریب کی تفریق کئے بغیرسب کے ساتھ مشاورت کے بعدضمنی الیکشن لڑنے اورامیدواروں کافیصلہ کیاجائے گا۔ برادری کاایک بڑااکٹھ بلاکرمعززین برادری کی سربراہی میں بیس رکنی کمیٹی قائم کی جائے گی جوآئندہ برادری کی اکثریت کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ سازی کے فرائض سرانجام دیاکرے گی۔اجلاس میں آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھی بھرپورحصہ لینے کافیصلہ کیاگیا ۔

مزیدخبریں