اسلام آباد (جنرل رپورٹر) میاں نواز شریف اور مریم نواز بہادر لیڈر ہیں ،تین بارملک کے وزیر اعظم رہنے والے نوازشریف کے ساتھ جیل میں روا رکھنے والا سلوک انتہائی قابل مذمت ہے ،میاں نواز شریف اور مریم نواز سیاسی قیدی ہیں نہ کہ بین الاقوامی دہشتگرد ہیں کہ ان کو جائز سہولیات بھی میسر نہ ہو جیل میں ، ان خیالات کا اظہار چئیرمین یو سی لوہدرہ پی پی 10 راولپنڈی محمد نوید بھٹی نے ’’نوائے وقت‘‘ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ جج کا فیصلہ بول رہا ہے کہ نواز شریف پر کرپشن کا کوئی چارج نہیں ہے اور مریم نواز کے پاس کبھی کوئی حکومتی عہدہ نہیں رہا مریم اور کیپٹن صفدر کو جیل میں ڈالنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔نوید بھٹی نےکہا کہ اڈیالہ جیل میں کئی بار نواز شریف سے ملاقات کی کوشش کی لیکن ملاقات جان بوجھ کر نہیں کروائی جا رہی جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ،میاں نواز شریف کا سیاسی قیدی بننے سے مسلم لیگی کارکنوں کے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں اور ہم میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔حالیہ الیکشن پر بات کرتے ہوئے نوید بھٹی نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ 2018 کا الیکشن کیسے کروایا گیا ہے عوام اب سمجھ چکے ہیں ان لیکشن میں الیکشن کمیشن برے طرح ناکام ہوچکا ہے جس کا بڑا ثبوت آر ٹی ایس سسٹم کا عین وقت پر فیل ہونا ہے جو کہ الیکشن کمیشن کی کارکدگی پر ایک سوالیہ نشان ہے ،کسی بھی آئی ٹی اور ٹیکنیکل سسٹم کو لانچ کرنے سے پہلے اس سسٹم کو ٹیسٹنگ اور پھر ڈمی لوڈ کے ساتھ چیک کیا جاتا ہے اور اس دوران پیدا ہونے والے نقائص کا خاتمہ کیا جاتا ہے تا کہ عین وقت کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن یہاں تو معاملہ اس کے برعکس ہوا ہے ۔ ا س طرح کے آئی ٹی سسٹم کے ہمیشہ بیک اپ ہوتے ہیں جبکہ آر ٹی ایس سسٹم پر اربوں روپے لگا کر اس سسٹم کا فیل ہو جانا سمجھ سے بالا تر ہے۔
نوازشریف اورمریم کیساتھ جیل میں روا رکھنے والا سلوک انتہائی قابل مذمت ہے
Aug 05, 2018