خارجہ پالیسی کو امریکی بندھنوں سے آزاد کرانا نئی حکومت کیلئے چیلنج ہے ،آغا حامد موسوی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان بدلنے کیلئے خارجہ پالیسی کو امریکی بندھنوں سے آزاد کرانا نئی حکومت کیلئے چیلنج ہے ،پاکستان کیلئے بیل آئوٹ کے پیکج پر آئی ایم ایف کو متنبہ کرنے سے امریکی مخاصمت کھل کر سامنے آگئی ،امریکی وزیر خارجہ کا لب و لہجہ پاکستان کیلئے کھلی دھمکی ہے ، نئی حکومت امریکی حکومت کی دشمنی کو غنیمت جانے امریکی دوستی دشمنی سے زیادہ مہلک ہے ، حدیدہ پر حملے میں یمن کے سینکڑوں بچوں کے جاں بحق ہونے پر عالمی خاموشی و بیگانگی المناک ہے ،عالمی شیطان کے پٹھوبن کر مسلم ممالک میں مداخلت کرنے والے مسلم حکمرانوںکے ہتھیاروںکا رخ اگر بھارت و اسرائیل کی جانب ہوجائے تو کشمیروفلسطین کی آزادی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ، ضلع دیامر کے سکولوں پر حملے جہالت زدہ استعماری ایجنٹوں کی کارستانی ہے حکومت مجرموں کو عبرتناک سزا دے ،اقتدار امام ضامن حضرت علی ابن موسی الرضاؑ کی چوکھٹ چومتا رہا کبھی زہر کے جام پلاتا رہا لیکن کوئی حربہ فرزند رسول ؐ کو حق گوئی و راہ صداقت سے نہ ہٹا سکا،خانوادہ رسول ؐ نے جس انداز میںاقتدار و طاقت کو ٹھکرایاتاریخ اس کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہادت امام علی ابن موسی الرضا ؑ کی مناسبت سے ’ایام عزا‘ کے آغاز کے موقع پر عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن