ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر مْملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ قطری حکومت اپنے شہریوں کو فریضہ حج کی ادائی سے روک کر عبادت کو سیاست سے آلودہ کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نےکہاکہ اپنے شہریوں کو فریضہ حج کی ادائی سے روکنا اس بات کا ثبوت ہے کہ قطری قیادت میں شعوری ویژن کا فقدان ہے۔ وہ نہیں جانتے کہ کون سا کام سیاسی، کون سا کم تر اور کون اہم ہے۔انور قرقاش نے سوشل میڈیا پر پوسٹ اپنے بیان میں کہا کہ میں قطری قیادت سے یہی کہہ سکتا ہوں کہ عبادت کو سیاست کا رنگ دینا اور شہریوں کو فریضہ حج کی ادائی سے روکنے کے لیے خوف ناک حربے استعمال کرنا اپنی ترجیحات اور فیصلوں میں عدم اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔