قاہرہ(این این آئی)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قاہرہ میں موجود سعودی عرب کے سفارت خانے کی جانب سے 33 سو فلسطینیوں کو حج کے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ غزہ کی پٹی کے عازمین کے پاسپورٹ واپس کر دیئے گئے ہیں تاکہ وہ رفح گزرگاہ کے راستے غزہ سے مصر داخل ہوسکیں۔