سعودی سکالر دل میں خون جمنے کے اسباب د ریافت کرنے میں کامیاب

Aug 05, 2018

لندن(اے پی پی)برطانیہ میں پی ایچ ڈی کے سعودی سکالر ڈاکٹر خالد السھلی نے دل میں خون جمنے کے اسباب کی نشاندہی کردی۔السھلی سعودی وزارت داخلہ کے ماتحت طبی خدمات پیش کرنےوالے ادارے کے عہدیدار ہیں اور ان دنوں پی ایچ ڈی کیلئے برطانیہ میںہیں۔ انہوں نے اپنا مقالہ تیار کرتے وقت پہلی بار دل میں خون جمنے کے اسباب کی نشاندہی کی۔ اس پر برطانیہ کے اطباء نے انہیں سراہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک نئی پروٹین جو خون کے لوتھڑوں کے درمیان رابطہ لائن بنادیتی ہے اور پھر اسکی وجہ سے خون کے لوتھڑے بنتے ہیں۔

مزیدخبریں