تیز اور اونچی لہریں اٹھنے کے باعث سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کی طرف سے دفعہ 144 کے تحت اتوار کے روز سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کی گئی۔میئر کراچی نے کہا پابندی سمندر میں تیز اور اونچی لہریں اٹھنے کے باعث لگائی گئی تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جاسکے۔وسیم اختر نے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ساحل پر جاتے ہوئے احتیاط سے کام لیں اور خاندان کے ساتھ ساحل پر جانے والے افراد بچوں کا خاص طور پر خیال رکھیں۔میئر کراچی نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی) کے لائف گارڈز کو بھی ساحل سمندر پر چاق و چوبند رہنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔