سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے کراچی کی مویشی منڈی سجنا شروع

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے کراچی کی مویشی منڈی سجنا شروع ہو گئی جہاں اب تک 70 ہزار سے زائد جانور لائے گئے  ۔ ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کراچی کے سپرہائی وے پر   سج گئی ،مویشیوں کی اندرون ملک سے دھڑا دھڑ ا مد جاری ہے،24 ،24 گھنٹے سفر کر کے کراچی پہنچنے والے بیوپاری پہلے تو راستے کی مشکلات بتاتے تھکتے نہیں پھر مویشی منڈی کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر بھی نالاں نظر آئے۔ انتظامیہ کے مطابق 800 ایکٹر اراضی پر مشتمل 24 بلاکس میں تقسیم منڈی میں انتظامیہ کی جانب سے فی گائے کی داخلہ فیس 1400 روپے اور فی بکرا 800 روپے وصول کئے جارہے ہیں۔ جانوروں کی طبی صورتحال کی بہتری کے لئے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے کیمپس بھی لگا گئے ہیں۔عید قرباں کے لئے کراچی کی مویشی منڈی میں 70 ہزار سے زائد جانور لائے جاچکے ہیں بیوپاری جتن اور اپنی کاوشوں سے مویشی منڈی میں جا نور تو لے. آئے ہیں اور اب گاہکوں کے منتظر ہیں تاکہ جلداز جلد ان کا مال بک سکے اور وہ عید بھی اپنوں کے ساتھ منا سکیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...