بحیرہ روم میں واقع فرانسیسی جزیرے کورسیکا میں سیلاب سے ایک بچے سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے ذرائع ابلاغ کے مطابق جزیرے میں سیلاب کے باعث مرنے والوں میں ایک باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں، پہاڑی طوفان کے نتیجے میں آنے والے اس سمندری سیلاب میں امدادی ٹیموں نے 8افراد کو زندہ بچا لیا ہے۔ سیلاب سے متاثر ہونے والے تمام افراد فرانسیسی سیاح تھے۔