مسلم لیگ ن نے جنرل الیکشن 2018 کے دوران 38 حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کرنے کا دعوی کیا ہے۔ لیگی رہنما زاہد حامد کی سربراہی میں قانونی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جس کے بعد(کل) پیر کو لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ن لیگ نے وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ ہے جس میں 38 حلقوں میں دھاندلی کے حوالے سے ثبوت پیش کئے جائیں گے دوسری جانب مبینہ دھاندلی کا معاملہ عدالت لے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کیلئے زاہد حامد کی سربراہی میں ایک قانونی ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے جو متوقع طور پر لاہورہائیکورٹ میں(کل) درخواست دائر کرے گی۔
ن لیگ کا 38 حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کرنے کا دعوی، کل عدالت میں رٹ دائر ہونے کا امکان
Aug 05, 2018 | 16:31