حکومت کرنا پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہے،ہمارا مقابلہ زرداری ، فضل الرحمن سے نہیں عوامی مسائل سے ہے:فواد چوہدری

 پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن سے نہیں بلکہ عوامی مسائل سے ہے‘ تحریک انصاف عام آدمی کیلئے کام کرے گی‘ ہم ضلع بھر سے تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ کریں گے‘ کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب ہوگا‘ حکومت کرنا پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہے۔ اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کرنا پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہے ہم ضلع بھر سے تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔ عوام کا ساتھ رہا تو 5 سال بعد نیا جہلم اور نیا پاکستان ملے گا۔ ہم ترقی کے رکنے والے سفر کو دوبارہ شروع کریں گے۔ ہمارا مقابلہ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن سے نہیں بلکہ عوامی مسائل سے ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت سے پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔ تحریک انصاف عام آدمی کیلئے کام کرے گی ۔ عمران خان کے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب ہوگا۔ ہم جانتے ہیں کہ بڑے چیلنجز ہیں مگر لیڈر بھی بڑا ہے۔ عمران خان ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن