پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور نوشہرہ، سوات، مینگورہ، تنگی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 219 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔