جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا میں حکام نے بتایا ہے کہ جزائرِ جاوا کے ساحل کے نزدیک ہولناک زلزلہ آنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔ زلزلے کے بعد حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی تھی جو چند گھنٹوں بعد واپس لے لی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشی حکام نے بتایاکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 تھی۔ اس کے نتیجے میں متاثرہ علاقے کے لوگ بھاگ کر اونچے مقامات پر چلے گئے جب کہ دارالحکومت جکارتہ میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر آ گئی۔حکام نے بتایا کہ زلزلہ آنے پر حرکت قلب بند ہونے کے نتیجے میں ایک 48 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی۔ علاوہ ازیں 17 افراد زخمی ہوئے۔ اس دوران ایک ہزار سے زیادہ افراد کو متاثرہ علاقے سے نکال کر عبوری پناہ کے مراکز پہنچایا گیا۔ ان میں پڑوسی جزیرے سماٹرا کے رہنے والے لوگ بھی شامل ہیں۔انڈونیشیا میں قدرتی آفات سے نمٹنے والی سرکاری ایجنسی کے مطابق زلزلے کے سبب 100 عمارتوں کو نقصان پہنچا جب کہ 34 سے زائد گھر تباہ ہو گئے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
انڈونیشیا : 6.9شدت کا زلزلہ، خاتون ہلاک، 17افراد زخمی، عمارتوں کو نقصان
Aug 05, 2019