چشتیاں، بورے والا، اوکاڑہ، سرگودھا+ حافظ آباد (نامہ نگاران) چشتیاں میں کم سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جبکہ بورے والا، اوکاڑہ، سرگودھا اور حافظ آباد میں 2 خواتین سمیت 4 افراد زیادتی کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قرآن مجید سیکھنے کیلئے جانے والی 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ آمنہ بی بی گائوں کے نور محمد رحمانی کے گھر قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرنے جاتی تھی اور وہ وقت مقررہ پر گھر نہیں پہنچی۔ بعدازاں قریبی فصل کماد میں معصوم بچی کی نعش ملی، اسکے گلے میں دوپٹہ بندھا ہوا تھا۔ پولیس نے تحصیل ہسپتال چشتیاں میں پوسٹ مارٹم کے بعد بچی کی نعش ورثا کے حوالے کردی اور قتل کا مقدمہ درج کرکے قاتل کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دوسری طرف سرگودھا میں چک 126 جنوبی کا (ف) دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ انہوں نے آپس میں شرط لگائی جو (ف) سے زیادتی کرے گا اسے 1 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا جس پر ذیشان‘ گلزار اور مظہر نے سیر کرانے کے بہانے (ف) کو مری لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ویڈیو بھی بنا لی۔ مزید برآں بورے والا میں کرایہ پر مکان دکھانے کے بعد نواحی گائوں 9 ڈبلیو کی (ز) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق (ز) نے مکان کیلئے علی احمد موچی سے رابطہ کیا تو وہ اسے ویگن میں بٹھا کر لے گیا راستے میں ویرانے میں لے جاکر علی احمد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ دوسری طرف اوکاڑہ میں چک 279D کی (س) کو واحد علی عرف کالی نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ حافظ آباد میں 8 سالہ (س) کو اوباش نوجان سرفراز ورغلا کر کھیتوں میں لے گیا جہاں اس سے زیادتی کر ڈالی اور فرار ہو گیا۔