ایران: حجاب کی خلاف ورزی،دوخواتین کو 16اور23سال قید کی سزائیں

تہران(این این آئی)ایران کی ایک انقلاب عدالت نے جبری حجاب کی ریاستی پالیسی کی خلاف ورزی کی پاداش میں دو خواتین کو 16 اور 23 سال قید کی سزائیں سنادیں جب کہ متعدد خواتین کو چار ماہ کے لیے پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے ان خواتین پر 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر تہران میٹرو اور ریلوے سٹیشینوں سمیت پبلک مقامات پر لوگوں میں پھول تقسیم کرنے کا بھی الزام عاید کیا گیا ۔تینوں خواتین پر قومی سلامتی کے خلاف لوگوں کو اکٹھا کرنے، نظام حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے اور ملک میں فساد فی الارض کی راہ ہموار کرنے کی حوصلہ افزائی کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ایران کی انقلاب عدالت کے جج محمد مقیسہ نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ تینوں خواتین زبردستی حجاب کی خلاف ورزی پر 10 سال، نظام حکومت کے خلاف اکسانے پر ایک سال اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پانچ سال قید کی سزا کا حکم دیا۔موجگان کشاورز کو سات سال قید اور زندقہ کے الزام میں چھ ماہ کی اضافی قید کی سزا سنائی گئی۔نام نہاد انقلاب عدالت کے جج نے خواتین کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا۔ انہیں بدنام زمانہ 'قرچک' جیل میں ڈالنے کی دھمکی دی جب کہ ان کے معاملات کیسز کی پیری کرنے والے وکلاء کو بھی فیصلے کے وقت مطلع نہیں کیا گیا۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی کی طرف سے ایران میں خواتین کے ساتھ برتے جانے والے ظالمانہ سلوک اور نام نہاد عدالتوں کی طرف سے دی جانے والی سزائوں پر مذمت کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن