دہشت گردوں کی مالی معاونت، سی ٹی ڈی کراچی نے 14 مقدمات درج کرلئے

کراچی(این این آئی)کائونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کو دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کرنے کا اختیار مل گیاہے، جس کے بعد سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی معاونت کرنے پر ایم کیو ایم لندن، القاعدہ اور لشکر جھنگوی کے خلاف 14 مقدمات درج کرلیئے گئے ہیں۔اس ضمن میں انسداد دہشت گردی فورس کے انچارج راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ دہشت گردو کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کرنے پر 14 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی معاونت کرنے پر ایم کیو ایم لندن، القاعدہ اور لشکر جھنگوی کے خلاف 14 مقدمات درج کیے۔انہوں نے بتایا کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان سمیت دیگر مذہبی جماعتوںکے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کو اختیار ملنے کے بعد دہشت گردوں کی مالی معاون کرنے پر دیگر افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے، اب کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کو بھی دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کرنے کا مینڈیٹ مل گیا۔راجہ عمر خطاب نے کہاکہ ایف آئی اے نے بھی سی ٹی ڈی سندھ کو کچھ تحقیقات بھیجی تھیں، سی ٹی ڈی نے انکوائریز مکمل کرنے کے بعد کالعدم تنظیموں کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...