لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ میں آ ج پیرسے 2 ڈویژن اور 6سنگل بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ڈویژن بینچ نمبرایک میں جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس فاروق حیدر ،ڈویژن بینچ نمبردو جسٹس شاہد مبین اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل ہوگا۔چیف جسٹس ہائیکورٹ سنگل بینچ کے حیثیت سے مقدمات کی سماعت کریں گے۔سنگل بینچ میں سماعت کرنے والوں میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس شاہد مبین، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس فاروق حیدر شامل ہیں۔