لاہور(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی ٹونٹی ورلڈ کرکٹ سیریز آج سے شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی ٹونٹی ورلڈ کرکٹ سیریز 5 سے 13 اگست تک انگلینڈ میں کھیلی جائیگی جس میں میزبان انگلینڈ سمیت چار ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگی۔ فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی ٹونٹی ورلڈ کرکٹ سیریز میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں میزبان انگلینڈ کے علاوہ پاکستان، بنگلہ دیش ، افغانستان اور بھارت شامل ہیں۔ فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی ٹونٹی ورلڈ میں 5 اگست کو دو میچز کھیلے جائینگے، پاکستان کی ٹیم ایونٹ کے ابتدائی میچ میں انگلینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریگی۔
فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی ٹونٹی ورلڈ کرکٹ سیریز آج سے شروع ہوگی
Aug 05, 2019