صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر ‘سیکرٹری آصف باجوہ مینجمنٹ کے حوالے اہم اعلان کرینگے

Aug 05, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری آصف باجوہ قومی ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ کے حوالے سے اہم اعلان آج کرینگے۔ اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ جلد سے جلد پاکستان سینئر ٹیم کی مینجمنٹ لگا کر اسے مستقبل کے حوالے سے ٹاسک دیا جائے کہ وہ پاکستان ہاکی ٹیم کو تیار کریں۔ قوی امکان ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سابق اولمپیئن خواجہ جنید کو سونپی جائے گی جبکہ ان کیساتھ دیگر آفیشلز کو بھی لگایا جائے گا۔

مزیدخبریں