اسلام آباد(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے ساتھ منسلک سینئر کھلاڑی نے تجویز دی ہے کہ سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے کو قومی ٹیم کا کوچ بنا دیا جائے۔ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کوچ وہ ہونا چاہیئے جس نے تینوں طرز کی کرکٹ کھیلی ہو اور اس حوالے سے مہیلا ایک بہترین انتخاب ہیں۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں اپنے معاہدے میں دو سال اضافے کی درخواست دی ہے۔ذرائع کے مطابق آرتھر نے کمیٹی اجلاس میں لوکل کوچ کو بطور اسسٹنٹ رکھنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ وہ ان کے نائب کی حیثیت سیکام سیکھ کر وقت آنے پر بطور کوچ ان کی جگہ لے سکیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ مکی آرتھر کے معاہدے کے حوالے سے سینئر کرکٹرز سے رائے طلب کرنے کے بارے سوچ رہا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ زیادہ تر سینئر کرکٹرز مکی آرتھر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ مشکل گھڑی میں کوچ زمہ داری لینے سے کتراتے دکھائی دیئے ہیں۔