تحریک عدم اعتماد میں حکومت نے غیرجمہوری طرز عمل اختیار کیا:حسن مرتضیٰ

Aug 05, 2019

لاہور( نامہ نگار )پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ چیئر مین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بناکر حکومت نے غیر جمہوری طرز عمل اختیار کیا، عوام کو اب یونین کونسل سے چیئر مین سینٹ تک کے انتخاب سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ پہلے گزشتہ عام انتخاب میں دھاندلی کی گئی اورا ب چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو غیر جمہوری طریقہ سے ناکام بنایا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے اور جمہوریت پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ جن حکومتی لوگوں نے چیئر مین سینٹ کے معاملہ پر غیر جمہوری طرز عمل اپنا یا ان کی مذمت کرتے ہیں۔ عمران نیازی ملک کے واحد وزیراعظم ہیں، جن کو وزرات عظمی سے الگ کرنے کے لئے ایک سال میں مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ ہر پاکستانی عمران نیازی کو اقتدار سے الگ کرنے کا مطالبہ کررہا ہے، عمران نیازی ایک سال میں عوام کی فلاح کے لئے ایک منصوبہ بھی شروع نہ کرسکے۔

مزیدخبریں