لاہور(خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ خطے کے پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہو چکا ہے۔ پاکستانی سرحدوں پر بھارتی فوج کی گولا باری خطے کے امن کو تباہ کرنے کی مذموم سازش ہے جس کی بھر پوری مذمت کرتے ہیں۔حکمران بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج رکارڈ کروائیں اور پوری دنیا پر واضح کریں کہ ہمارے امن پسندانہ رویے کو کمزوری نہ سمجھے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کوٹ لکپھت کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلاس میں محمد عارف میاں، عتیق الرحمن عامر، وسیم اسلم قرویشی، سراج الدین، حاجی محمد اسلم، محمد حنیف، عبدالروف و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
خطے میں پائیدارامن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے:ذکراللہ مجاہد
Aug 05, 2019