مانچسٹر میں طاہر القادری کے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی شاندار تقریب رونمائی

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) منہاج القرآن انٹرنیشنل یو کے کے زیر اہتمام مانچسٹر میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ قرانک انسائیکلوپیڈیا(انگریزی ورژن) کی عظیم الشان تقریب رونمائی ہوئی،جس میں مقررین نے اردو کے بعد انگریزی زبان میں قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی اشاعت پر قائد تحریک منہاج القرآن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ امت مسلمہ کا خوشحال مستقبل قرآنی احکامات پر عملدرآمد سے جڑا ہے ۔قرآن مجید میں نباتات، حیوانات، فلکیات، جمادات اور انسانیت سے متعلق رہنمائی اور ہر سوال کا جواب موجود ہے ۔ قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی بے مثال پذیرائی سے یہ حوصلہ اور دل کو اطمینان ملا ہے کہ الحمداللہ نوجوان نسل قرآن سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور خدمت دین کے حوالے سے جدید خطوط پر مزید تحقیقی کام کی آرزو مند ہے۔ قرانک انسائیکلوپیڈیا 5 ہزار سے زائدموضوعات اور 8والیم پرمشتمل ہے، اردو میں تالیف کیے گئے انسائیکلو پیڈیا کی بے پناہ پذیرائی کے بعد انگریزی زبان میں ترجمہ کی ڈیمانڈ کی گئی تھی، الحمداللہ اس عظیم کاوش میں بھی اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا۔تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین،سید علی عباس بخاری، سید محمود شاہ ،ابو آدم الشیرازی،تحسین خالد،فیصل خان شریک تھے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...