بحریہ ٹائون کراچی میں بارش لے کر آئی رحمتیں اور سہاناموسم

کراچی (نیوز رپورٹر)بحریہ ٹائون کراچی میں مون سون کی بارشیں اپنے ساتھ لاتعداد رحمتیں اور خوشگوار موسم لے کر آئیں۔ شہر بے مثال جدید طرز تعمیر‘ بہترین انفرا اسٹرکچر اور زبردست ٹائون پلاننگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نکاسی آب کے جدید نظام کی وجہ سے یہاں نہ سڑکوں پر پانی کھڑا ہوا اور نہ ہی گٹر ابلے بلکہ صاف ستھری سڑکیں بارش میں مزید دھل گئیں۔ ہرسہولت رہائشیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل فراہم ہوتی رہی۔ پانی کے بہترین ڈرینج کے باعث بجلی کی فراہمی بھی مسلسل جاری رہی۔ بحریہ ٹائون کراچی میں پانی کا استعمال ہمیشہ ذمہ داری کیساتھ کیا جاتا ہے۔ 24/7 کام کرنے والا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ گرے واٹر کو پراسس کرکے کنسٹرکشن اور ہوٹی کلچر کے قابل پانی فراہم کرکے پینے کے صاف پانی کی بچت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ پانی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو دیکھتے ہوئے بحریہ ٹائون کراچی میں تقریباً بارہ ڈیم بھی بنائے گئے ہیں تاکہ بارش اور کسی بھی ممکنہ طوفان میں پانی کے ریلوں کو ضائع ہونے کے بجائے ہر ممکن طریقے سے محفوظ کیا جاسکے۔ حالیہ بارشوںمیں ان ڈیمز میں 167 ملین گیلن پانی کامیابی کے ساتھ جمع کیا جاچکا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بحریہ ٹائون کراچی وسائل کی حفاظت کرنا بھی جانتا ہے اور ان کو بہتر طریقے سے استعمال کرنا بھی۔

ای پیپر دی نیشن