کراچی (سٹی نیوز)مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر محمد سلمان خان نے وادی نیلم میں بھارتی توپ خانہ سے نہتے کشمیریوں پر کالعدم کلسٹر بموں سے حملوں کو جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کی شدید مذمت کی ہے۔ سلمان خان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی بگڑتی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے تاکہ آئندہ کیلئے ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔ انجینئر سلمان خان نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کا سیسہ پلائی دیوار بن کر ہرسطح پر دفاع کرے گا دنیا بھر کے امن پسند عوام کشمیری جدوجہد آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت اور مظالم کے بڑھتے واقعات کا حکومت پاکستان کو منہ توڑ دینا ہوگا۔ نیازی حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تاحال ایسے کوئی اقدامات نہیں کئے جس کی تعریف کی جاسکے۔ حکومت کی اب تک کی کارکردگی مایوس کن ہے۔
کلسٹر بموں سے حملہ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے‘انجینئر سلمان خان
Aug 05, 2019