پولیس کے لئے کوئی ایک دن مخصوص کرنازیادتی ہے،ولیدرضاشہیدی

Aug 05, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) پولیس کے لئے کوئی ایک دن مخصوص کرنازیادتی ہے، پولیس کے جوان روزانہ فرض شناسی اور قربانیوں کی اعلیٰ مثالیں قائم کررہے ہیں، شہرمیںقائم امن وامان کی فضاء میں پولیس کا کردارعیاں ہے، پولیس کی خدمات کا اعتراف کرناہرشہری کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ یہ باتیں طلباء اسلام کراچی کے سرپرست اور پیس کمیٹی ضلع وسطی کے رکن صاحبزادہ ولید رضاشہیدی نے پولیس ڈے کے موقع پر تھانہ نیوکراچی میں ایس ایچ او طاہر خان سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر محمدعمیر اکبر عطاری، سیدشہزادالحسن،شانی بھائی، معیزمصطفیٰ قادری،کاشان سائیں، قاضی عباس،محمدکامران عطاری، سلیم عثمانی،سید حبیب علی شاہ ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ولید رضاشہیدی نے مزیدکہاکہ پولیس کو بدنام کرنے میں محکمے میں موجودچند کالی بھیڑوں کا کردارہے اگر ان کا صفایاکردیاجائے تو محکمے کی کارکردگی کو چارچاند لگ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جرائم کے خاتمے میں ہم پولیس کے شانہ بشانہ ہیں اور ہر ممکنہ تعاون کریں گے،عوام کو چاہیے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں،تاکہ جرائم کی شرح میں خاطرخواہ کمی آئے۔اس موقع پر ایس ایچ او طاہر خان نے وفد کے اراکین کا شکریہ اداکیااور جرائم کے خاتمے میں تعاون کی پیشکش پر سراہا۔

مزیدخبریں