لندن ( نماہندہ خصوصی ) ممتاز کشمیری راہنما و ایگزیکٹو ممبر آرگناہزیشن آف کشمیر کولیشن (OKC)برسٹر مجید ترمبو نے بھارتی جارحیت اور جنگی جنون کی شدید مخالفت کرتے ہوۓ او آئی سی اور اقوامُ متحدہ کو خطوط لکھ دئیے. اپنے خطوط میں برسٹر ترمبو نے لکھا کہ بھارت معصوم کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے ,قتل و غارت کا ایک بازار گرم کر رکھا ہے ،نوجوانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے بلکہ کشمیریوں کی زندگیاں ختم کی جا رہی ہیں، کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کی زندگیاں تنگ کر دی گئیں، اب کلسٹر بم کا آغاز کر دیا گیا ،بھارتی فوج میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ کشمیریوں کو ہلاک کیا جا سکے . وزیر اعظم پاکستان اور صدر ٹرمپ کی ملاقات میں کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی امریکن صدر کی پیشکش نے بھارت کو پاگل کر دیا ہے جس کی پاداشت میں بھارت نے کلسٹر بم کا آغاز کیا اور ایک مرتبہ پھر قتل و غارت کا بازار گرم کر دیا جس سے کثیر تعداد میں کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا .برسٹر مجید ترمبو نے او آئی سی اور صدر ٹرمپ سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے رویے پر فوراً کارروائی عمل میں لائیں کیونکہ صدر ٹرمپ کا ثالثی کا کردار ادا کرنے کے بعد بھارت نے کلسٹر بم اور کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ دوبارہ تیز رفتاری سے شروع کر دیا ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت امن نہیں بلکہ خطے میں بربادی چاہتا ہے، بھارت کے نزدیک امن اور خوشحالی نام کی کوئی اہمیت نہیں وہ صرف اور صرف جنگ چاہتا ہے جبکہ کشمیری حق خودارادیت چاہتے ہیں, اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت اپنا حق آزادی چاہتے ہیں ,عالمی طاقتیں بھارت کو لگام دیں تاکہ کشمیری اپنی زندگیاں امن اور سکون سے گزار سکیں. انھوں نے کہا کہ بھارت سے پوچھ گچھ کی جاۓ کہ بھارت نے کلسٹر بم کیوں اور کس کے لیے بنایااور وہ انسانیت کا قتل کیوں کر رہا ہے.
کلسٹر بم کا آغاز کر دیا گیا, بھارتی فوج میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ کشمیریوں کو ہلاک کیا جا سکے : برسٹر مجید ترمبو کا او آئی سی اور اقوامُ متحدہ کو خطوط
Aug 05, 2019 | 16:58