چین، برطانیہ، فرانس، روس جرمنی سمیت مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق چین، فرانس، برطانیہ، روس اورجرمنی کےدفاعی اتاشیوں نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں سےجانی و مالی نقصانات کا جائزہ لیا۔
لیپا ویلی، ڈھڈیال ، نو سیری، اٹھ مقام، شاہ کوٹ میں سیکڑوں کلسٹربم پڑے ہیں بھارتی شیلنگ سے اٹھ مقام کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال تباہ ہوگیا، کلسٹربموں سے انسانی جانوں اور مویشیوں کو خطرہ ہے، دفاعی اتاشیوں نے متاثرہ مقامات کا دورہ بھی کیا۔
بھارت نےلوئر نیلم ویلی کو نشانہ بنایا تھا، جس سےدرجنوں افرادزخمی ہوئے جبکہ بھارت اپنی طرف سے اقوام متحدہ کےفوجی مبصرین کو ایل اوسی نہیں جانے دیتا۔
بھارت ایل او سی اور آزاد کشمیر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری میں ممنوعہ کلسٹر بم استعمال کررہا ہے اور عام شہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے۔ پاک فوج نے کلسٹر بموں کے استعمال کے تصویری ثبوت بھی جاری کیے ہیں۔
بھارت کی جانب سے رواں سال اب تک 1824 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی جس سے 17 افراد شہید اور 105 زخمی ہوئے۔